گزشتہ سال نیسلے پاکستان کی محصولات میں 8.7فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) گذشتہ سال کے دوان نیسلے پاکستان کی محصولات میں 8.7فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اتوار کو کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سال 2017کے دوران نیسلے کے سیلزریونیومیں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںمجموعی طورپر8.7فیصداضافہ ہواہے، اس عرصہ میں کمپنی کو 122.2 ارب روپے کاریونیوحاصل ہوا، برآمدی سیلز کی مد میں کمپنی کو5.1ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سال کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں 23.6ارب روپے کااضافہ دیکھنے میں آیاہے جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 23.3فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق فی حصص آمدنی 322.86روپے رہی،سال 2016میں فی حصص آمدنی 261.23روپے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :