رواں مالی سال؛اشیائے خوراک کی برآمدات میں 2.395 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں میں پاکستان نے اشیائے خوراک کی برآمدات سے 2.395 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے اشیائے خوراک کی برآمدات سے 2.016ارب ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔اتوار کو ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں مجموعی طورپر 18.83فیصداضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں 22لاکھ 92ہزار348میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں،جن سے 1.061ارب ڈالرکازرمبادلہ کمایاگیا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2لاکھ48ہزار37میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔ادارہ برائے شماریا ت آف پاکستان کے مطابق چاولوں کی برآمدات میں اضافے کی شرح 21.7فیصد ریکارڈ کی گئی،باسمتی چاول کی برآّمدات میں اضافی کاتناسب 6.83فیصد ریکارڈ کیاگیا۔اس عرصہ میں ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 9.77فیصداضافی دیکھنے میں آیاہے،مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر3.777ارب ڈالرخرچ کئے گئے،جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 3.441ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :