�وزہ ’’ پاکستان آٹو شو‘‘ کا آغاز؛ 2مارچ کو لاہور میں ہو گا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) 3 روزہ ’’ پاکستان آٹو شو2018‘‘ کا آغاز 2مارچ 2018ء کو لاہور میں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاما) کے زیر انتظام آٹو شو میں 200سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔تنظیم کے رکن اداروں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 3روزہ ایونٹ میں 125مقامی جکبہ 78عالمی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر یں گی۔

آٹو شو میں جاپان ، چین ، جرمنی ، فرانس ، ترکی ، تھائی لینڈ ، تائیوان ، برطانیہ ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات سمیت سری لنکا کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔رواں سال پاکستان آٹو شو کا موضوع ’’ میڈ ان پاکستان‘‘ منتخب کیا گیا ہے،جس میں گاڑیوں ، ٹرکوں ، بسوں ، رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور سپیئر پارٹس کی نمائش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :