کامرس ڈیسک

رواں سال؛ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی7ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت کی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ جولائی سے لیکرفروری تک مہینے میں ملک میں 39033ٹریکٹروں کی پیداواراور38173کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 25983ٹریکٹروں کی پیداواراور26238کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اس عرصہ میں فئیٹ کمپنی کے 15107ٹریکٹروں کی پیداواراور14776کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔میسی فرگوسن نے اس دوران 23727ٹریکٹرزتیارکئے جبکہ اس عرصہ میں کمپنی کے 23263ٹریکٹرزفروخت ہوئے۔اسی طرح اورئینٹ کمپنی نے 199ٹریکٹررزتیارکئے جبکہ کمپنی کے 134یونٹ ٹریکٹرزفروخت ہوئے۔مالی سال کے وفاقی میزانئے میں زراعت کے شعبے کیلئے ترغیبات کے تحت ملک میں زرعی پیداوارکے ساتھ ساتھ ٹریکٹروں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :