نوازشریف کا احتساب نہیں بلکہ اس سے انتقام لیا جارہا ہے ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

عدالتی فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ دن بدن اضافہ ہو ا،سیاست میں ایک شخص کوٹارگٹ کرنا سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے مترادف ہے، پا کستان کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط ہاتھوں میں ہے اس وقت ملک اندرونی و بیرونی سازششوں کا شکار ہے، رانا تنویر حسین

اتوار 25 فروری 2018 19:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ غیر مقبول فیصلوںسے نوا زشریف اور بھی مضبوط ہو رہا ہے نوازشریف کا احتساب نہیں بلکہ اس سے انتقام لیا جارہا ہے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ نواز شریف کی سیاسی حقیقت اور حیثیت کو ختم کیا جاسکتا ہے عدالتی فیصلوں سے نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ دن بدن اضافہ ہو اسیاستمیں ایک شخص کوٹارگٹ کرنا سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے مترادف ہے بھارت سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا پا کستان کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط و محفوظ ہاتھوں میں ہے اس وقت ملک اندرونی و بیرونی سازششوں کا شکار ہے ان حالات میں قوم کو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہو نا ہو گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ قلعہ غوث میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح اور نوازشریف سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میاں عبدالرئوف ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ،لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، یوسی چیئر مینز ، ملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد ، ملک ذوالفقارکھوکھر، رمضان بھٹہ لیگی رہنما چودھری شہباز اصغرمرحبا والے سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا وفا قی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بینک کو تقسیم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کو توڑنے کو ئی سازش کا میاب ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی عدالت میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی پھر قوم پوچھتی ہے کہ صرف نواز شریف کے ساتھ ہی ایسا کیو ں کیا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور ووٹ سے ہی ملک کے اندر کو ئی تبدیلی یا قانون سازی کی کاسکتی ہے ہماری خواہش ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہو ں کیونکہ مو جودہ حالات کے تنا طر میں دیکھا جائے تو 2018کے عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر ھسینے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے جس کے لئے ہر ادارہ کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کرکام کرنا ہو گا اس سے ہی تصادم اور تکرائو سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ دھرنا والوں نے ملک وقوم کے لئے کیا کیا ،انتشار اور منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنی صوبائی اسمبلیوں میں کو ئی قابل ذکر کا م نہیں کیا ایسے لو گ ملک وقوم کی کیا خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کی حرمت اور نظام عدل کی حقیقی بھالی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں وہ انشا اللہ ضرور رنگ لائے گی پارلیمینٹ با لا دست ادارہ ہے اور اس کے فیصلے بھی با لا دست ہیں ان فیصلوں کو کالعدم قرار دینا منتخب ایوان اور پارلیمینٹ کی تو ہین ہے قبل ازیں وفاقی وزیر نے این اے 132کے پسماندہ علاقوں کے لئے نئی رابطہ سڑکوں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔