Live Updates

عمران خان کا فیصل سبحان کیلئے مہم ”تلاش گمشدہ “ شروع کرنے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 19:11

عمران خان کا فیصل سبحان کیلئے مہم ”تلاش گمشدہ “ شروع کرنے کااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل سبحان کیلئے مہم ”تلاش گمشدہ “ شروع کرنے کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی پاناما لیکس اب منظرپرآئی ہے،فیصل نے چینی حکام کے سامنے شہبازشریف اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس میں کمیشن منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف کی پانامالیکس اب منظرپرآئی ہے۔عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کوکھوج لگانے کی ہدایت کردی۔پنجاب کی نوکرشاہی کاکردار بے نقاب ہو گیا ہے۔فیصل سبحان کیلئے مہم ”تلاش گمشدہ “ شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

ہرفورم پرکرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کواجاگرکیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ فیصل سبحان نے ملتان میٹروبس منصوبے میں چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا۔فیصل نے شہبازشریف اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس میں کمیشن منتقل کیا۔فیصل سبحان تب سے غائب ہے۔انہوں نے کہاکہ فیصل سبحان کوغائب ہونے سے متعلق عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرواور اورنج لائن معاہدوں تحقیقات کی جائیں۔حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھے۔انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم کراچی میں 4مارچ سے شروع کریں گے جبکہ عوامی رابطہ مہم کا مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کے شہبازشریف کاریکارڈ بہت برا ہے۔عابد باکسرکے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے لائے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :