Live Updates

(ن) لیگ کا فی الحال وزیراعلی شہباز شریف کو پارٹی کا قائمقام صدر بنانے کا فیصلہ ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی جائیگی ‘نوازشریف نے شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں باقاعدہ منظوری بھی دیدی

اتوار 25 فروری 2018 19:10

(ن) لیگ کا فی الحال وزیراعلی شہباز شریف کو پارٹی کا قائمقام صدر بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا فی الحال وزیر اعلی شہبا زشر یف کو پارٹی کا قائمقام صدر بنانے کا فیصلہ ‘سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظور دی جائیگی جبکہ (ن) لیگ کے قائدمیاںنوازشر یف نے اس حوالے سے میاں شہبا زشر یف سے ہونیوالی ملاقات میں باقاعدہ منظور ی بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے وزیرا علی شہبا زشر یف سے ہونیوالی ملاقات میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کو فی الحال (ن) لیگ کا مر کزی قائمقام صدر بنا یاجائیگا جسکی منظور ی 27فروری کو لاہور میں ہونیوالے (ن) لیگ کی مر کزی سنٹر ل ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی جائیگی اور بعدازں عام انتخابات سے پہلے (ن) لیگ کے پارٹی انتخابات میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کو لیگ کا باقاعدہ صدر بنا دیا جائیگا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :