لنڈی کو تل، جسٹس پارٹی اور جمعیت علما ء اسلا م کے ز یر ا ہتما م ا لگ صو بے کے حق میںاحتجاجی مظاہرہ

اتوار 25 فروری 2018 19:10

لنڈیکوتل۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) لنڈی کو تل میں پا کستا ن جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پارٹی اور جمعیت علما ء اسلا م کے ز یر ا ہتما م ا لگ صو بے کے حق میں لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی جے ڈی پی اور جے یو آئی کے کارکنوں سمیت اہلیان لنڈی کوتل نے شرکت کی اس موقع پرمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی جے ڈی پی فا ٹا کے صدر دو لت شا ہ آفریدی،خیبر ایجنسی کے صدر کریم اللہ،نائب صدر حاجی یونس شینواری اور جے یو آئی لنڈی کو تل کے امیر مجا ہد ا حمد،جمرود امیر مولانا غفران اللہ خیبری ودیگر نے کہا کہ الگ صو بے کے قیا م سے قبا ئلی عوا م کی ا حسا س محرو می ختم ہو سکتی ہے کیونکہ الگ صوبے سے قبائلی عوام کو الگ گورنر الگ وزیر اعلیٰ ،علحیدہ صوبائی اسمبلی اور فاٹا کیلئے الگ ہائی کورٹ ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا مختلف قسم کے قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے جس سے الگ صوبے کی تمام ضروریات پوری ہوتی ہے، گز شتہ کئی عشرو ں سے فا ٹا میں بسنے والے لو گ لا تعداد مسا ئل اور مشکلا ت کے شکار ہیں جس کا وا حد حل ا لگ صو بے کا قیا م ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے اور الگ صوبے کیلئے ہم قانونی اور آئینی جنگ جاری رکھیں گے۔ ریلی کے شر کا ء نے پلے کار ڈز اور بینر ز ا ٹھا ر کھے تھے جس پرگو انضمام گو اور الگ صو بے کے حق میں نعر ے در ج تھے ۔

متعلقہ عنوان :