وکلاء کا معاشرے میں نمایاں کردار ہے ان کی محنت سے لوگوں کو بروقت انصاف ملتا ہے، ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی

اتوار 25 فروری 2018 19:00

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ وکلاء کا معاشرے میں نمایاں کردار ہے ان کی محنت سے لوگوں کو بروقت انصاف ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیم لاء چمبر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ بارکونسل کے صدر مصورخان ترین ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہ جہان پھٹان ،مونسپل کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق ترین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فیض اللہ ترین ،تحصلیدار سردار عبدالمجید خان ترین ،کلیم اللہ ایڈوکیٹ ،سیدنور ترین ایڈوکیٹ ،ماسٹر نواب خان ، ماسٹر جان محمد ، ملک محمد نورترین، ملک نواب خان ترین ،پریس کلب کے صدر حنیف ترین ، جنرل سیکرٹری غلام یزدانی ترین ، سنیئر نائب صدر شاہ حسین بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین ترین ودیگر وکلاء ضلعی آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کا علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی میں وکلاء کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم امید رکھتے کہ وکلاء برادری غریبوں و مظلوموں کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے تقریب سے ڈسٹرکٹ بارکونسل کے صدر مصور خان ترین ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہمیں خوشی ہوئی کہ علاقے کے نوجوانوں میں شعوراجاگر ہوئی اور علاقے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانان لاء کی تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب ہوررہے ہیں اور دوسری بہت بڑی خوشخبری کی بات ہے کہ علاقے کے نوجوان جب لاء کی تعلیم مکمل کرتے ہے تو وہ اپنے علاقے میں آکر چمبر کھولتے ہے اور اپنے عوام کو سستا انصاف کی فراہمی کیلئے انکے ساتھ تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے وکلاء برادری ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل سمیت عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی ، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر مصورخان ترین ایڈوکیٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فیض اللہ ترین ، تحصلیدار ہرنائی سردار عبدالمجید خان جوگزئی کے ہمراہ کلیم لاء چمبر کا بقاعدہ افتتاح کیا۔