لسبیلہ پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد دو ملزمان گرفتارکرلیاہے ،پولیس

اتوار 25 فروری 2018 19:00

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) لسبیلہ پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد دو ملزمان گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گڈانی محمد صدیق رونجھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ہاشم مہمند کے ہدایت پر کہ مین شاہراہ سے بھاری مقدار شراب کراچی اسمگل کی جائے گی جس پر ایس ایچ او گڈانی صدیق رونجھو نے گڈانی کے حدود میں مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کردیا .اس دوران پسنی سے آنے والی شہزور کی چیکنگ کی گئی تو شہزور گاڑی سے 200 غیر ملکی شراب بوتلیں برآمد کرکے دو ملزمان گوہر خان بلوچ اور گنج بخش بلوچ کو گرفتار کرکے غیر ملکی شراب کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی.SHO گڈانی محمد صدیق رونجھو کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :