تمبو میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے کے باعث ایک شخص زخمی

اتوار 25 فروری 2018 19:00

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے کے باعث ایک شخص زخمی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال منتقل کردیاگیاپولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کے گوٹھ سراج آبادمیں محمد عرفان واجہ اپنے گھر کے اندر اپنی پسٹل کو صاف کررہا تھاکہ چیمبر میں پھنسی ہوئی گولی اچانک چل گئی جس کے باعث محمد عرفان واجہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیااور پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :