ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتار دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر دوافراد زخمی

اتوار 25 فروری 2018 19:00

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتار دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر دوافراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے ٹول پلازہ کے قریب ترک علی لاڑو کے مقام قومی شاہراہ پر تیز رفتار دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئی جس کے باعث پرویز علی شاہ اوریار محمد کھوسہ زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کی سول ہسپتال پہنچادیا جہاں طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لئے تشویشناک حالت میںلاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :