خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے بزرگ شہریوں کیلئے سینئرسٹیزن کارڈکے اجراء کا آغازکردیا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

پشاور۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء)خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کی تاریخ میںپہلی مرتبہ صوبے کی60سال یا زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے حقوق کے لئے انقلابی سینئر سٹیزن ایکٹ 2014ء پاس کیاہے جس کے تحت انہیں خصوصی مراعات دی گئی ہیںان مراعات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کے لئے بزرگ شہریوںکے کوائف جمع کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کے تمام ضلعی دفاتر کے علاوہ کارڈز فارم آن لائن بھی دستیاب ہیںجسے ڈاؤن لوڈ کرکے سوشل ویلفیئرکے دفاتر میں پرکردہ فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔ محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کوہاٹ کے ضلعی آفیسر بلال خان آفریدی نے بزرگ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی پہلی فرصت میں یہ فارم حاصل کرکے محکمہ ہذا کے ساتھ اپنا اندراج کروائیں تاکہ انہیں سینئر سٹیزن کارڈ جاری کرکے حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے مذکورہ ایکٹ میں مہیا کی گئی مراعات کے حقدار ٹہریں۔