شانگلہ، جرائم کی خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،امجدعلی خان

اتوار 25 فروری 2018 19:00

شانگلہ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) شا نگلہ کے سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم کی خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکیں ،شانگلہ میں پولیس کا سٹرائیک اینڈ سرچ اپریشن جاری رہے گا،مختلف تھانوں کے حدودمیں چھاپہ مار کارروائی جاری ہیںمختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں قیام امن میں شانگلہ پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر الپوری میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔امجدعلی خان نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور ابرو کی حفاظت کرنا وظلم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کی داد رسی کرنا پولیس کا فرض ہے،شانگلہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شانگلہ میں کافی حد تک جرائم پر قابو پالیا گیا ہے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد سود خوروں کے خلاف موثر کارروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کی ہے ،شانگلہ پولیس چوکس اور تیار ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیںتو ضلع شانگلہ امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :