اے این پی شانگلہکا پارٹی مشران کا مشترکہ اجلاس 28فروری کو طلب

اتوار 25 فروری 2018 19:00

شانگلہ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) شا نگلہ میں عوامی نیشنل پا رٹی نے تما م یو نین کو نسلوں کے صدور جنرل سیکرٹریز تحصیل کابینہ سمیت پی کے 87میں حلقہ کے پارٹی مشران کا مشترکہ اجلاس 28فروری بروز بدھ بوقت 11بجے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ الپوری میںطلب کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل صدر الپوری محمد اعظم خان کے مطابق اجلاس میں شانگلہ کے موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر الحاج سیدفرین کریں گے جس میں عوامی نیشنل پارٹی این اے 31کے امیدوار حاجی سدیدالرحمان ،پارٹی میں نئے شامل ہونے والے متوکل خان ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھی بھرپور شرکت کریں گے،اے این پی تحصیل الپوری کے صدر محمد اعظم خان نے تمام یوسیز کے عہدیداران کو بروقت اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :