صوابی ،شیرآباد پولیس کی کاروائی،4جواری گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 19:00

صوابی۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) شیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار جواریوں کو گرفتار کرکے اُن سے دائو پر لگی رقم برآمد کرلی ،ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے مطابق شیرآباد پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ جلسئی ونڈ میں چند افراد تاش پر جواء کھیل رہے ہیںجس پر چوکی شیر آباد انچارج ایس آئی فاروق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 4قمار بازوں کو گرفتار کرلئے پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم اور 52عدد تاش برآمد کرکے اُن کے خلاف 5GAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :