تربیلہ ڈیم چوتھی توسیعی منصوبے کے ایک یونٹ کی مشین تجرباتی طور پر کامیاب چل گیا، صاف ظاہر ہوا کہ مزدوروں کا خون پسینہ رنگ لایا ہے،افسرخان

اتوار 25 فروری 2018 19:00

صوابی۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سابقہ چیئرمین ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین تربیلہ ڈیم افسر خان نے کہا ہے کہ تربیلہ ڈیم چوتھی توسیعی منصوبے کے ایک یونٹ کی مشین تجرباتی طور پر کامیاب چلانے سے صاف ظاہر ہوا کہ مزدوروں کے خون پسینے نے رنگ لایا ہے ،چوتھی توسیعی منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس منصوبے میں ٹوٹل تین یونٹس شامل ہیں اور ہر یونٹ 470 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گی ، اس منصوبے کی کامیاب ٹیسٹ میں ملازمین کی انتھک محنت اور واپڈا آفیسرز کی بنیادی کردار ہے ،انہوں نے کہا کہ چوتھی توسیعی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں واپڈا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ،جی ایم تربیلہ شیر افصل خان ، چیف انجینئر آصف جان ،پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان میانہ ،ممبر پائور سٹیشن چوہدری ارشد کا بڑا ہاتھ ہے ،جی ایم تربیلہ نے تمام آفیسرز کو ساتھ لے کر اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے پوری لگن سے جدوجہد کرتے ہوئے تمام آفیسرز کی موجودگی میں مشین ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ مکمل طور پر فٹ کردیا گیا ہے ،جس کا سارا کریڈٹ واپڈا چیئرمین ،جی ایم تربیلہ ،دیگر آفیسرز اور ورکرز کو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ نئے مشین چالو کرنے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی ،انہوں نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ تربیلہ پائور سٹیشن کے ورکرز کو دوسرے پائور سٹیشنوں کی طرح چالیس فی صد الاوئنس دیا جائے تاکہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ، چوتھی توسیعی منصوبے کا افتتاح جلد ہونے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :