سجاول، میرپوربٹھورو میں کرائم میں اضافے اور عوامی احتجاجات کے بعد ایس ایچ او تبدیل کردیاگیا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) میرپوربٹھورو میں کرائم میں اضافے اور عوامی احتجاجات کے بعد ایس ایچ او تبدیل کردیاگیاہے پولیس لائین سے ممتازسرکی کو ایس ایچ او بٹھورو تعینات کیاگیاہے ، جبکہ عوامی شکایات پر ہٹائے گئے ایس ایچ او شفیع گولو کو انچارج اے ڈی آرسی مقرر کردیاگیاہے ، مذکورہ منظورنظرپولیس افسرکے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ سجاول اور بٹھورو میں تعیناتی کے دوران لوٹ مار اور کرائم میں اضافے اور جعلی مقدمات کے اندراج پر شٹربند ہڑتالیں بھی کی گئی ہیں تاہم سفارشی افسرکو ایک جگہ سے دوسری پوسٹ پر مقرر کیاجارہاہے ،جبکہ ان کی تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے کی چوری لوٹ مار، اور درجنوں موٹرسائیکل چوریوں کی وارداتوں کی نہ توریکوری ہوسکی ہے اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی ہے ، سجاول اور بٹھوروکے شہریوں نے جرائم کی سرپرستی کرنے والے افسرکے خلاف کاروائی اور سامان کی واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔