جیکب آباد، پیما کی مفت امراض چشم کیمپ میں200آپریشن کئے گئے

اتوار 25 فروری 2018 19:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)پیما کی مفت امراض چشم کیمپ میں200آپریشن کئے گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک ایسوسئیشن جیکب آباد کے زیر اہتمام گل ہسپتال میں دو روزہ مفت امراض چشم کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںماہر ڈاکٹروں فیکو سرجن ڈاکٹرریاض میمن ،ڈاکٹر ہاشم قریشی ،ڈاکٹر اعجاز احمد ،ڈاکٹر نیاز و دیگر نے 200سے زائد مریضوں کی مفت آپریشن کرکے ادویات دیںکیمپ سے جیکب آباد اور گردونواح سمیت بلوچستان سے مریضوں نے استفادہ حاصل کیاکیمپ میں مریضوںکولینس ادویات سمیت کھانے اور رہائش کی سہولت بھی مہیا کی گئی ڈاکٹر عبدالرشید،ڈاکٹرعبدالوہاب اور ڈاکٹر نصر اللہ نے کیمپ کی نگرانی کی جبکہ الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم نے غلام حیدر کی سربراہی میں ڈیوٹی انجام دی،ڈاکٹر عبدالوہاب رشید میمن نے بتایا کہ کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب لوگوں کو رلیف دینا ہے اس سے قبل بھی پیما مفت کیمپ لگا چکی ہے یہ سلسلہ جھاری رہے گا۔