سندھ کے حکمران جی ڈی اے کے جلسوں کو دیکھ کر خوف کا شکار ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے ، رہنما فنکشنل لیگ سردار عبدالرحیم

پیپلز پارٹی نان فنکشنل جماعت بن چکی ہے، دس سال سے اقتدار میں رہنے والے فنکشنل ہوتے تو سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ضرور ملتا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حکمران جی ڈی اے کے جلسوں کو دیکھ کر خوف کا شکار ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے یہ نان فنکشنل جماعت بن چکی ہے دس سال سے اقتدار میں رہنے والے فنکشنل ہوتے تو سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ضرور ملتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو فنکشنل لیگ کراچی ڈویژن کی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے موقع پر کیا۔

سردار رحیم نے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جسے کارکنان نے خوش آمدید کہا اور فیصلے کو سراہا کارکنان نے عہد کیا کہ وہ متحد ہوکر پارٹی کو مزید مضبوط کرینگے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں میں ارشد شر، انور خان، ضمیر عثمانی، علی مرزا، اظہر شیخ، اللہ یار، کمال خان زادہ، آغا موسی، محمد کاشف، قمر ضیا، عبدالقادر شر، اقبال جٹ، سید دانیال شاہ، فرحان عالم، محمد شاہد ، ریاض بنگش، حبیب راجپر، عزیر سلاوٹ، مبشر شاہ، مہدی، یوسف جٹ، علی قادری، شہناز جمیل، الماس بی بی، دلیپ کمار شامل ہیں ارشد شر کمیٹی کے کنوینر ہونگے کمیٹی پندرہ مارچ تک کراچی کی تنظیم کے لئے نام تجویز کریگی آج پیر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس فنکشنل ہاس میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی رکنیت سازی مہم کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں ہماری تنظیم کا غیر قانونی کاموں سے کوئی واسطہ نہیں ہے ہم نے اچھی شہرت کے حامل کارکنان کو آرگنائزنگ کمیٹی میں رکھا ہے ہم رواں ہفتے احتساب کمیٹی بھی بنائیں گے کارکنان کو کسی سے شکایت ہوگی اسکی تحقیقات کرکے فارغ کردیا جائیگا انہوں نے ڈسپلن کمیٹی کا بھی اعلان کیا جس میں کاشف نظامانی، نند کمار، نصرت سحر عباسی، ڈاکٹر رفیق بانبھن، عبدالکریم شیخ، امجد شر اور دیگر شامل ہونگے انہوں نے نصرت سحر عباسی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے شیطان پناہ مانگتا تھا اب پیپلزپارٹی والے ان سے پناہ مانگتے ہیں۔

چیف آرگنائزر کاشف نظامانی نے خطاب میں کہا کہ کراچی میں تنظیم سازی کی کمی تھی ہم کراچی اور سندھ کو الگ نہیں سمجھتے۔ سندھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا چائئئے کہ ہم سب سندھ کے ہیں دھرتی کے وارث ہیں۔ آج کے جلسے کا تمام کریڈٹ سردار رحیم کو جاتا ہے قلیل وقت میں اتنا بڑا پروگرام منعقد کرنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصل مسلم لیگ ہیں۔

سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے کہا کہ یہ اجتماع بڑے جلسے کی شکل اختیار کرچکا ہے سندھ میں کرپشن کا راج ہے عزیر بلوچ والی جے آئی ٹی کو منظر عام پر لایا جائے کیا وجہ سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کو خفیہ رکھا جارہا ہے ہمارے لاکھوں کا مجمع چند ہزار کا جلسہ نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کو شہید کردیا گیا بی بی کے وکیل کا کسی کو علم نہیں مگر ایان علی کے وکیل کے نام سے سب واقف ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مانتے ہیں تم نے سندھ کے بارڈر پر دھرنا دیا پیر صاحب نے اشارہ دیا تو ملک کی سڑکیں جام کردینگے میرا اس پارٹی سے تعلق ہے جس نے انگریز سے مقابلہ کیا ہم پھانسی پر جھولنے کے لئے تیار ہیں مگر کمپرومائیز نہیں کرتے حکمرانوں کو دس برس اقتدار ملا اقتدار کو انجوائے کیا مگر آپکے ووٹرز آج بھی ننگے پاں ہیں آج دشمن بھی یہ تسلیم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے حکمرانوں نے دوہرا بلدیاتی نظام لاکر سندھ کو عملی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کی۔

سنسھ کے لوگ بھولنے والے نہیں ہیں آئندہ الیکشن میں لگ پتہ جائیگا ۔ پیر صاحب پاگارو کے حکم پر ہمارے کارکنان نکلے اور حکمران گھروں میں محصور ہوگئے تھے انکے چہروں پر کالک ملی گئی یہ جماعت پیپلزپارٹی نہیں بلکہ زرداری لیگ ہے۔ انکا تین صوبوں سے صفایا ہوگیا ہے یہ صرف سازشیں کرتے ہیں۔ ایک ہزار ارب کا ترقیاتی بجٹ دے کر ہماری نسلوں کو فضلہ ملا پانی دیتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں انکا وقت ختم ہوگیا ان دونوں جماعتوں کی حالت خود دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی ٹائم پورا ہورہا ہے تو آگ لگ گئی چھٹی کے روز آگ کیسے لگی اسکی تحقیقات ہونی چاہئیے نصرت سحر عباسی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے سیلیوٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ لوٹنے والوں کی کمر میں تکلیف ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ کا مستقبل روشن ہے کارکنان پیر صاحب پاگارو کا پیغام کو عام کریں انکے پیغام کو گھر گھر تک پہچانے کی ضرورت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر رفیق بانبھن نے کہا کہ اگر ہماری جماعت چھوٹی ہے تو پھر مخالفین ڈرتے کیوں ہیں وزیراعلی سندھ اپنی کابینہ کے بیشتر ارکان سمیت گھوٹکی میں موجود ہیں جہاں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے حکمران خوف کا شکار ہیں یہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں یہ ہیسے کے پجاری ہیں ہیسے سے ہر چیز خریدنا چاہتے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :