قلات کے علاقے گزگ میں باغ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے درخت جل کر خاکستر

اتوار 25 فروری 2018 19:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) قلات کے علاقے گزگ میں باغ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے درخت جل کر خاکستر ،باغ کے درختوں سے عماراتی لکڑی اور تعمیرات میں استعمال ہو نے والی شٹرنگ کی لکڑیاں تیار کی جاتی تھی قلات سے 160 کلومیٹر دور سب تحصیل گزگ میں محمد سلطان لہڑی کے باغ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے انگور انار سفیدہ کے درخت اور گندم کی فصل جل کی تباہ ہو گئی علاقہ میں فائربرگیڈ کا عملہ اور گاڑیا ں نہ ہو نے کی وجہ سے باغ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا جس سے غریب زمیندار کولاکھوں روپے کانقصان اٹھا نا پڑاباغ کے درختوں سے تعمیرات کے لیئے شٹرنگ کے لکڑیاں اور عماراتی لکڑیاں مختلف کمپنیوں کی فراہم کی جاتی تھی آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی غریب زمیندار نے وزیر آعلیٰ بلوچستان سے نقصان کے ازالہ کے لیئے اپیل کی ہیں۔