قلات ،مختلف واقعات میں دو افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی

اتوار 25 فروری 2018 19:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)قلات دو مختلف واقعات میں دو افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی لیویز ذرائع کے مطابق 22 سالہ نوجوان عبدالرحمن ولد جاڑو خان قوم جتک سکنہ امیری نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا جبکہ قلات شہر سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور سب تحصیل گزگ میں پچاس سالہ محمد عالم قوم بنگلزئی سکنہ گزگ نے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی دونوں افراد کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی قلات لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔