اوتھل میں چانڈیا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

اتوار 25 فروری 2018 19:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) اوتھل میں چانڈیا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق اوتھل سے تقریباً 6 کلو میٹر دور مین RCD شاہراہ پر چانڈیا ہوٹل کے قریب ٹرک اور رکشے کے تصادم میں خیر محمد آچرہ شدید زخمی ہو گئے جسے فوری DHQ ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔