بلوچستان کی عوام کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ،بابر یوسفزئی

چستان کی عوام تبدیلی چاہتی ہے، صوبے میں صدیوں سے آباد سیٹلر کو ڈومیسائل کی بنیاد پر نفرت کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے

اتوار 25 فروری 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ 28 فروری کو ضلع قلعہ عبداللہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قائدین اور صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند خصوصی خطاب کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی ساڑھے چار سال حکومت ملنے کے باوجود قوم پرستوں نے بلوچستان اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ کی عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا آج بھی قلعہ عبداللہ کی عوام صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود ضلع پسماندگی کی زندہ مثال ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان کی طرح بلوچستان کی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا حالیہ گورنر بلوچستان کی عوام دشمن پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے لوکل اور ڈومیسائل کے نام پر صوبے میں صدیوں سے آباد برادر اقوام لو لڑایا جارہا ہے ہم گورنر بلوچستان کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیںاور گورنر بلوچستان کو بتانا چاہتے ہیںکہ آپ کسی ایک جماعت کے نہیں پورے صوبے کے گورنر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر بلوچستان پورے صوبے میں تنظیمی دورے کریں گے 2مارچ کو ہرنائی، 3 مارچ کو کوئٹہ ورکرز کنونشن، 4 مارچ کو شیرانی میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :