نامور معروف کامل ولی بزرگ حضرت مخدوم نیک محمد ہاشمی کا 25 واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سندہ کے نامور معروف کامل ولی بزرگ حضرت مخدوم نیک محمد ہاشمی کا 25 واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام سے درگاھ مخدوم عبدالرحمن ھاشمی شھید کے مزار کے سامنے منایا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم ندیم احمد ھاشمی نے کی۔ اس موقع پر ملک کے مشہور و معروف عالم دین علامہ مولانا عبیداللہ ڈاھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام کی طرح سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ دین و دنیا کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے کے لیے جرئت مندانہ زندگی گذاری جائے۔

سجادہ نشین مخدوم ندیم احمد ھاشمی نے سالانہ عرس مبارک میں شھید مخدوم عبدالرحمن ھاشمی اور حضرت مخدوم نیک محمد ھاشمی کی روحانی شخصیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں درگاہ عالیہ غوثیہ گمبٹ شریف کے سید نورالھدی شاہ جیلانی، مولانا عبدلحفیظ کھوڑو، پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد عباسی، انجنئیر لیاقت علی میرانی، بشیر احمد ابڑو، سلیم احمد تنیو، مولانا مشتاق احمد سیال، محمد قاسم قادری، حافظ امام الدین، مولانا شمس الدین خواجہ سمیت دیگر نے کہا کہ کامل ولی حضرت نیک محمد ھاشمی ایک عظیم روحانی شخصیت تھے جن کو آج بھی مریدین، معتقدین و دیگر شدت سے یاد کرتے ہیں اور انکی دینی، اسلامی، سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

آخر میں سجادہ نشین مخدوم ندیم احمد ھاشمی نے عالم اسلام کے مسلمانوں، پاکستان میں امن، استحکام، بھائی چارے، سلامتی سمیت پاکستان سے کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔