ایم کیو ایم دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے،راشد حسین ربانی

اتوار 25 فروری 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اورقائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ شہر کراچی کی بدترین صورتحال کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے‘3دہائیوں سے پرسراقتدار میں رہنے کے باوجود کراچی شہریوں پر مظالم، غندہ گردی اور بلیک میلنگ کی سواایم کیو ایم نے کوئی عملی کام سرانجام نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوامی خدمت کے بجائے عوام کو اذیت دینا اور مشکلات پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ان کی جنگ اقتدار سے عوامی خدمت کی نہیں بلکہ طاقت سے نہتے شہریوں پر مظالم کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام12مئی اور بلدیہ فیکٹری کے مظلوموں کو نہیں بھولی ہے کہ کس طرح طاقت کے نشہ میں بے گناہ شہریوں پر گولیاں برسائی گئی اور چند نوٹوں کے عوض 250بلدیہ فیکٹری کے ملازمین کو لقمہ اجل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے اور سندھ حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے اور کراچی میں امن کے ساتھ ساتھ روشنیاں اور ترقی کا سہرا پیپلز پارٹی کے ہی سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت رنگ ونسل دیکھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کرکی ہے اور کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :