پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کے لئے درخواستیں طلب

اتوار 25 فروری 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے لئے درخواستیں صوبائی آفس سیکرٹری طلاء محمد کے پاس 3مارچ تک جمع کرائیں پیپلز یوتھ کے عہدوں کے خواہشمند امیدوار تین مارچ تک اپنی درخواستیں ppp.kpk1968@gmail.

(جاری ہے)

comپر ای میل بھی کرسکتے ہے پی وائی اٴْو کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے لئے اٴْمیدواروں کی عمر 35سال یااس سے کم ہوپیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے زیلی ونگ پیپلز یوتھ کے پی کے صوبائی صدر ملک امجد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حنیف خان کے نوٹیفکیشن بلحاظ عمر منسوخ ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مخلص نظریاتی اور بھٹو ازم کے پیروکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر نمائندگی دی جائیگی پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔