شیر شیر ہوتا ہے چاہے وہ پنجرے میں بند کیوں نہ ہو، شیر کو پنجرے میں بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،اقبال جھگڑا

فاٹا اصلاحات کا آغازبھی نواز شریف نے کیا تھاصلاحات میں کوئی روکاوٹ نہیںہے ،جلد تمام مسائل حل ہوجائیں گے،گورنرخیبرپختونخوا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ شیر شیر ہوتا ہے چاہے وہ پنجرے میں بند کیوں نہ ہو۔ شیر کو پنجرے میں بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔سینٹ انتخاب سے متعلق رابطے ہر جماعت سے ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاورمیں تھرڈگالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا شیر شیر ہوتا ہے چاہے وہ پنجرے میں بند کیوں نہ ہو، شیر کو پنجرے میں بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انکا کہنا تھا شیرسے لوگ پنجرے میں بھی ڈرتے ہیں گورنرکاکہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کا آغازبھی نواز شریف نے کیا تھاصلاحات میں کوئی روکاوٹ نہیںہے ۔سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کیساتھ اتحاد سے متعلق سوال پر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ سینٹ انتخابات سے متعلق ہر جماعت سے رابطے ہوتے رہتے ہیں، سیاست میں آخری حد تک مخالفت یا محبت نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :