مکلی پولیس نے ناکہ بندی کرکے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے تین موٹرسائیکل اور دو ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلیا

اتوار 25 فروری 2018 19:00

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) مکلی پولیس نے ناکہ بندی کرکے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے تین موٹرسائیکل اور دو ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلیا ہے اسپیشل کرائیم کنٹرول پولیس کی ٹیم نے مکلی بائے پاس روڈ پر ناکہ بندی کرکے مکلی پولیس نے دوموترسائیکلوں پر سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے مزاحمت کے بعد دو ملزمان حاجی عمر بھابڑو اور محمد فاضل ناحانی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوملزمان دہنی بخش چانڈیو اور اظھارچانڈیو فرار ہونے کامیاب ہوگئے ہیں پولیس نے موقع پر گرفتار ملزمان سے دوٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیے ہیں جبکہ چھان بین کے دوران چوری کی گئی تین موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او مکلی سید علی اصغرشاھ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرکے بتایا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف چودہ سے زیادہ ڈکیٹی اور لوٹ مار کے مقدمے درج تھے شاھ لطیف کالونی اور درگاھ پیر محمد علی شاھ روڈ پر چھینی گئی موٹرسائیکلوں سمیت تین موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی ملزمان سے رکور ہوئے ہیں جبکہ گرفتاری کے دوران فرار ہونے والے باقی ملزمان کے خلاف جلد سوراخ لگاکر گرفتار کرلیا جائے گا مکلی پولیس دونوں ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیٹی کے دوالگ الگ مقدمہ درج کرکے آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :