کسی صورت عام انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

مذہبی، لبرل سمیت تمام ڈکٹیٹرز دیکھ چکے ہیں اب انگلی کا اشارہ نہیں چلے گا، آمریت کے زمانے میں نوازشریف نے معافی نامہ لکھ کردیا نواشریف کو رات کے اندھیرے میں عدالت کے فیصلے کو سائیڈ لائن کرکے ملک سے جانے دیا گیا تھا،مریم نواز کو آمریت والے فیصلے چایئے

اتوار 25 فروری 2018 19:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں کسی صورت عام انتخابات ملتوی نہیں ہونگے نہ ہی ملتوی ہونے چاہیے، ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی، لبرل سمیت تمام ڈکٹیٹرز دیکھ چکے ہیں اب انگلی کا اشارہ نہیں چلے گا، آمریت کے زمانے میں نوازشریف نے معافی نامہ لکھ کردیا، عدالت نے نوازشریف کو ڈبل عمر قید کی سزا دی تھی جو کے بعد میں سنگل عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔

نواشریف کو رات کے اندھیرے میں عدالت کے فیصلے کو سائیڈ لائن کرکے ملک سے جانے دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو آمریت والے فیصلے چایئے، نوازشریف کے عدلیہ اور اداروں پر تنقید کو ڈھیل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ارسا تربیلا اور منگلا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی لیا جا رہا ہے جو کے زراعت سے زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ ن لیگ حکومت کے بجلی لوڈشیڈنگ زیرو کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کی جا رھی ہے۔ منگلا اور تربیلا ڈیڈ لیول پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت سندھ کی زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ نیب نے عدالت کے حکم پر روھڑی کینال کو بند کرادیا، سندھ کے ساتھ پانی کے معاملے پر زیادتیوں پر احتجاج کرینگے۔

ایاز لطیف پلیجو پہلے جے ایچ کیو کے رابطوں کی وضاحت کریں پھر پیپلز پارٹی پر تنقید کریں یہ وہ سیاستدان ہیں جن کے جے ایچ کیو سے رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی افسر کو نیب نے گرفتار کیا ہے تو پنجاب میں قلم چھوڑ ھڑتال کی دھمکی دی جا رھی ہے جب اداروں پر انگلیاں اٹھائی جائینگی تو بیوروکریسی آنکھ دکھائے گی، نوازشریف پہلے ملزم اب مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی کے آگ کیسے لگی۔سیکریٹریٹ میں آگ لگی یا آگ لگائی گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔