کراچی ائرپورٹ بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 18:50

کراچی ائرپورٹ بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) بھارت کے ٹرانزٹ مسافروں کے لئے 28 سال سے قائم کراچی ایئر پورٹ ہوٹل کا بلاک اسپیشل برانچ سے خالی کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی بھارتی پروازوں کے ذریعے کراچی آنیوالے بھارتی شہریوں کو سیکیورٹی کی بنا پر ایئر پورٹ ہوٹل کے مذکورہ بلاک میں رکھا جاتا تھا،حالیہ پاک بھارت سفارتی کشیدگی کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے دہلی اور ممبئی کی پروازیں گزشتہ کافی عرصے سے معطل ہیں۔

ایئر پورٹ ہوٹل میں 42 کمروں پر مشتمل مذکورہ بلاک1991 سے صرف بھارتی مسافروں کے لئے ہی مختص تھا، پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق ایئر پورٹ ہوٹل انتظامیہ سے 28 دسمبر کو یہ بلاک اسپیشل برانچ سے خالی کرانے کا کہا گیا تھا۔ایئر پورٹ ہوٹل کی جانب سے 14 فروری کو آئی جی کے نام لکھے گئے خط کے بعد اسپیشل برانچ کی جانب سے دو روز قبل بلاک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :