Live Updates

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان مارچ میں کر نے کا فیصلہ

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مارچ میں طلب کرلیا ‘ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایا جائے گا‘ذرائع تحریک انصاف

اتوار 25 فروری 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان مارچ میں کر نے کا فیصلہ ‘ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مارچ میں طلب کرلیا ‘ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مارچ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے حلقہ بندیاں فائنل نہ ہونے کی بنیاد پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے لیکن مارچ کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی تحر یک انصاف اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی تحر یک انصاف کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا چناو پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گاممبرسازی مہم میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے والے کو ترجیح دی جائے گی تحریک انصاف کے سربراہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات