نیب نے عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پرآج طلب کر لیا ۔علیم خان مکمل ثبوت فراہم نہ کر سکے تو انکو گر فتار کرکے تحقیقات کے معاملات کو آگے بڑ ھایا جائیگا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ انکی آج کیا جائیگا ‘نیب ذرائع

اتوار 25 فروری 2018 18:40

نیب نے عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) نیب نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قر یبی اور سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پرآج طلب کر لیا جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان مکمل ثبوت فراہم نہ کر سکے تو انکو گر فتار کرکے تحقیقات کے معاملات کو آگے بڑ ھایا جائیگا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ انکی آج (سوموار ) پیشی کے بعد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور عبد العلیم خان کو آج طلب کر کے ہیگزم آف شورکمپنی سے متعلق معلومات دستاویزات مانگے گی اس سے قبل عبدالعلیم خان کو 23جنوری کو طلب کیاجا چکا ہے جہاں علیم خان نے اپنی آف شور کمپنیوں سے متعلق دستا ویزات جمع کرائے تھے تاہم ان دستا ویزات میں تضادات سامنے آنے کے بعد نیب نے مطمئن نہ ہوتے ہوئے عبد العلیم خان کو دوبارہ طلب کیا ہے اور اگر وہ آج بھی مکمل معلومات فراہم نہ کر سکے توانکی گر فتاری کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :