جمہوریت امن اور محبت کا نام ہے، ہم آپس میں لڑے اور نام جمہوریت کا دیں تو یہ تاریخی غلطی اور ناکامی ہو گی،سینیٹر حافظ حمداللہ

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت امن اور محبت کا نام ہے اگر ہم آپس میں لڑے اور نام جمہوریت کا دے تو یہ تاریخی غلطی اور ناکامی ہو گی جمہوریت کا نام لینے والے پارٹی اپنی پارٹی میں جمہوریت لا کر بعد میں لوگوں کو سبق دیں تمام ادارے حدود میں رہ کر کارروائی کریں تو مشکلات درپیش نہیں آئینگے‘یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے جبکہ عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ہم سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے آئے روز لڑ اس میں اضافہ کررہے ہیں اگر ہم عوام مسائل پر ترجیح دے اور ایک دوسرا کا احترام کریں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور بحرانوں کا خاتمہ ہوگا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو جمہوریت کے چمپئن بنے ہوئے ہیں دوسری جانب ہم خود جمہوریت سے بھاگ رہے ہیں اس صورت میں جمہوریت کی مضبوطی ناممکن ہے بلکہ ہمیں چاہئے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی استحکام کیلئے اپنے آپ میں جمہوریت لائے بعد میں دوسروں کو جمہوریت کے سبق دیںانہوں نے کہاکہ جمہوریت امن اور محبت کا نام ہے یہی محبت ہم سب کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے بھاگ کر مورچہ بند ہو انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک ایک ایسا بحران کا شکار ہے جو بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی لوگ بھی ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں بحیثیت سیاستدان اور محب الوطن ہم سب کی ذمہ داری ہم ملکر بیرونی اور اندرونی خطرات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو جمہوریت کے ساتھ ملکی استحکام اور اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :