0 تک ملک بھر میں طلبہ میں 5لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائینگی‘ لیلیٰ خان

لیپ ٹاپ فراہمی کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی ،سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے ‘ چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام

اتوار 25 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ 2020 تک ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق طلبہ میں 5لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2014 میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سکیم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے۔2020ء تک ملک بھر میں با صلاحیت مستحق طلبہ میں 5لاکھ لیپ ٹاپ اور برانڈ بینڈ انٹر نیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کے ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکھنے کی استعداد کو بہتر بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :