نیب نے عبد العلیم خان کو (آج )طلب کرلیا

اتوار 25 فروری 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو (لاہور)نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو آج (پیر ) کے روز طلب کرلیا ۔بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے عبد العلیم خان کو آف شور کمپنی کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماکو ہیکم انٹر انیشنل پرائیوٹ کمپنی کا تمام دستاویزی ریکارڈ ہمرا ہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عبد العلیم خان نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات میں مذکورہ کمپنی بارے آگاہ نہیں کیا تھا۔اس سے قبل بھی عبدالعلیم خا ن نیب میں پیش ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ عبد العلیم خان کے مطابق ان کے وکیل آج نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے اور جو دستاویزات مانگی گئی ہیں وہ جمع کر ادی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :