جوش قومی ادبی سیمینار ومشاعر 28 فروری کو ہوگا

اتوار 25 فروری 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی 36 ویں برسی کے موقع پر جوش ادبی فاونڈیشن اور جوش میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے جوش قومی ادبی سیمینار / مشاعر 28 فروری بروز بدھ 3 بجے سہ پہر راولپنڈی آرٹس کونسل میںہوگا۔

(جاری ہے)

نامور شاعر اور مقتدرہ قومی زبان کے چیرمین افتخار عارف صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر جمال ناصر مہمان خصوصی ہونگے۔