چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارت کو ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست
اتوار 25 فروری 2018 18:10
(جاری ہے)
پاکستانی سفارتخانے کے کھلاڑیوں نے 3 وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوورز میں 122 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کے بلے باز محمد ادریس 56 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ صدیق اکبر نے 32 اور عمر منظور نے 23 رنز اسکور کئے۔ ہندوستان کے سچن کمار ، عابد خان اور محمد رضی الدین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد ادریس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پاکستان سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور سیریز کے بہترین بلے باز اور فرمان اللہ بہترین بولر قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جنوری کو ہوا تھا جبکہ اس میں امریکہ ، کینیڈا ، ہندوستان اور پاکستان کے سفارتخانوں اور برٹش قونصل کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ مقابلے جمعہ اور ہفتہ کو ہوتے رہے۔ فائنل 20 اوورز پر مشتمل تھا جبکہ دیگر مقابلوں میں اوورز کی تعداد 15 تک محدود تھی۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم باقی 4ٹیموں سے جیت کر فائنل تک پہنچی تھی ۔ ہندوستانی سفارتخانے کی ٹیم فائنل تک رسائی کی دوڑ میں برٹش قونصل سے اور پاکستان سفارتخانے کی ٹیم سے میچ ہار چکی تھی۔ٹورنامنٹ میں کل 13 میچ کھیلے گئے ۔ پاکستانی اور ہندوستانی سفارتخانوں کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس فائنل میں تماشائیوں کا جوش دیدنی تھا۔ ڈھول کی تھاپ اور موسیقی کے شور میں کان پڑی آواز سنائی نہیں د ے رہی تھی۔ فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ عبدالعزیزبن متعب آل سعود نے پاکستانی فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے تو اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ٹورنامنٹ کی قابل ذکر بات یہ رہی کہ دوسرے سفارتخانوں کی کرکٹ ٹیموں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.