آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، افغانستان کے راشد خان نمبر ون بائولر اور کیویز کولن منرو نمبر ون بلے باز

بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلے گئے،بائولنگ رینکنگ میں عماد وسیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں

اتوار 25 فروری 2018 18:10

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، افغانستان کے راشد خان نمبر ون بائولر اور ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، افغانستان کے راشد خان ٹاپ بائولربن گئے، بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں افغانستان کے بالر راشد خان نے ون ڈے کی طرح ٹی ٹونٹی میں بھی ٹاپ رینکنگ حاصل کرلی، نیوزی لینڈ کے بالر سودھی کا دوسرا نمبر ، پاکستانی بولر اعماد وسیم کا چوتھا نمبرہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے نیوزیلنڈ کے کولن منرہ نے ٹاپ بیٹنگ فہرست پر پہلا نمبر سنبھال لیاجبکہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔الراونڈرز کی ٹاپ فہرست میں آسٹریلیا کے خطرناک بیٹسمین گریگ میکس ویل کا راج ہے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان اور آسٹریلیا مشترکا طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :