اسحاق ڈار نے ملک واپس آنے کا عندیہ دےدیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 18:03

اسحاق ڈار نے ملک واپس آنے کا عندیہ دےدیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن کا ملک ہے۔وہ ضرور واپس جائیں گے۔ لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میراعلاج چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ڈاکٹر کہیں گے تو واپس پاکستان جاؤں گا۔ میں بیگم کلثوم نواز کی خیریت پوچھنے  آیا تھا۔کیونکہ وہ میری عزیزہ ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق چلوں گا اگر وہ کہیں گے تو ضرور پاکستان آؤں گا۔