راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 17ملزمان گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 17:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سیبھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے فیض اللہ 1750گرام چرس، نور محمد سے 1280گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے اجمل سے 01عدد پستول 30بور معہ06روند، پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہبنی پولیس نے کاشف سے 15پتنگیں ،01ڈور، تھانہ نیوٹائون پولیس نے سلیم سے 15پتنگیں، نعمان سے 15پتنگیں،صلاح الدین ، عبداللہ اور حارث سی15پتنگیں، عاقب سے 10پتنگیں، ظہیر اور ذیشان سے 10پتنگیں، تھانہ صادق آباد پولیس نے عمیر،حماد، حبیب،محمد نبی سی100پتنگیںبرآمد کر لیں جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے زعفران سے ٹمپر شدہ گاڑی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔