مقبوضہ کشمیر ، حملے میں پولیس اہلکارہلاک

اتوار 25 فروری 2018 17:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے چرارشریف میں بھارتی پولیس کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکارہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس ایس پی بڈگام تیجندرسنگھ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ حملے میں کلتیرسنگھ نامی اہلکار شدیدزخمی ہوا جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور پولیس اہلکار کی رائفل بھی لیکر فرار ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی شرع کر دی۔

متعلقہ عنوان :