بھارتی گلوکار پر کم عمر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام‘مقدمہ درج

مقدمہ دائر ہونے کے بعد گلوکار نے پروگرام میں بطور جج فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی

اتوار 25 فروری 2018 17:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) بھارتی گلوکار انگاراگ پپن مہتا نے خود پر ایک کم عمر بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد میوزیکل پروگرام میں جج کے فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ انگاراگ پپن مہتا گلوکار ہمیش ریشمیا اور شان کے ساتھ ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بھارت میں ’پپن‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ان پر جس بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، وہ ان کے شو میں شامل دیگر بچوں میں سے ایک ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس بچی کو ہولی منانے کی تیاریوں کی ایک ویڈیو میں جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب انداز میں انہیں بوسہ دیا۔الزام عائد ہونے اور عدالت میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد گلوکار نے پروگرام میں بطور جج فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت تک شو میں جج کے فرائض سر انجام نہیں دیں گے، جب تک معاملے کی آزادانہ تحقیق مکمل نہیں ہوجاتی۔

متعلقہ عنوان :