کایلی جینر کے 18 الفاظ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ
کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے بعد اچانک 24 گھنٹوں کے دوران بازار حصص میں فیس بک کی قدر میں تیزی آگئی 24 گھنٹوں کے دوران کایلی جینر کے محض 18 عام الفاظ سے فیس بک کو پاکستانی 13 کھرب روپے کا فائدہ ہوا
اتوار 25 فروری 2018 17:50
(جاری ہے)
ٹی ایم زیڈ کے مطابق کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی بازار حصص میں اسنیپ چیٹ کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، اور کمپنی کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اگرچہ 20 سالہ کایلی جینر نے ایک اور ٹوئیٹ کرکے اسنیپ چیٹ کو اپنی پہلی پسند اور پہلا پیار بھی قرار دیا، تاہم تب تک معاملہ بگڑ چکا تھا۔ٹی ایم زیڈ نے ہی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جس دوران کایلی جینر کی ٹوئیٹ سے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اسی دوران فیس بک کو کم سے کم 13 ارب امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ بھی ہوا۔کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے بعد اچانک 24 گھنٹوں کے دوران بازار حصص میں فیس بک کی قدر میں تیزی آگئی اور اس کی مجموعی قدر 519 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 532 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگئی۔یعنی 24 گھنٹوں کے دوران کایلی جینر کے محص 18 عام الفاظ سے فیس بک کو کم سے کم 13 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔کایلی جینر کی اسی ایک ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا یہ ٹوئیٹ بھی کسی ڈیل کے تحت کی گئی تھی واضح رہے کہ 20 سالہ کایلی جینر نے رواں ماہ 5 فروری کو پہلے بچے کو جنم دیا، ان کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی تصویر نے انسٹاگرام پر ایک نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔ان کی نوزائدہ بیٹی کو ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے لائیک کیا تھا، اتنے لائیکس آج تک کسی انسٹاگرام تصویر کو نہیں ملے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.