سکھر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس

اتوار 25 فروری 2018 17:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) گڈانی پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھر کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک میں دو نامعلوم ملزمان نے مقتول صادق گڈانی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی بیوی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :