Live Updates

آف شور کمپنوں کا معاملہ،نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 17:36

آف شور کمپنوں کا معاملہ،نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو طلب کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) نیب نے آف شور کمپنیوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آف شور کمپنیوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو طلب کر لیا ہے اور علیم خان کو کل نیب کے لاہور آفس میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب زرائع کے مطابق علیم ڈار نے  نیب کو ابھی تک مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔جب کہ علیم خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے وہ10برس سے ایف بی آرمیں رجسٹرڈہے۔اور نیب جو ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :