پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی، دوملزمان گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 17:30

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مڈھ رانجھا ظفر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ میانہ کوٹ ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ کے دوران کار نمبری QD-528کو روکا کر چیک کرنے پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کرکے سلطان کالونی سرگودہا کے رہائشی ملزمان اسد مسیح اور شہروز مسیح کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او مڈھ رانجھا اور انکی ٹیم کو اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :