ْ آج کے بچے کل کے معماروطن ہے ان کی تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے، نسرین عامر

اتوار 25 فروری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن کے تعلیمی ادارے اوپی ایف پبلک اسکول کراچی میں رنگارنگ فن گالا، میلہ اوراوپن ہائوس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اوپی ایف پبلک اسکول کی پرنسپل نسرین عامر نے اپنے خطاب میں کہا کہا اس تقریب کا مقصد بچوں میں نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے آج کے بچے کل کے معماروطن ہیںان کی سہی معنوں میں تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اس لئے جہاں اساتذہ کا کردار اہم ہے وہاں والدین کی درست رہنمائی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن کی24تعلیمی ادارے پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

اوپی ایف نے ملک کے مختلف پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں 328نشستیں مخصوص کی ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے پہلی دفعہ سمندرپارپاکستانیوں کی فائونڈیشن کے تعلیمی فنڈزمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچے جوپاکستان کے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیںان میں سے 730مستحق بچوں میں 18ہزارسے 60ہزارکے تعلیمی وظائف بھی تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ یہ بچے اپنے پیشہ وارانہ تعلیمی سفرکوجاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سمندرپارپاکستانی اورانسانی وسائل کے وفاقی سیکریٹری محمدہاشم پوپلزئی اورمنیجنگ ڈائریکٹرحبیب الرحمن سیلانی اوراوورسیزکے تمام ممبرزاوپی ایف کی ترقی کے لئے موثرکرداراداکررہے ہیں اوربے انتہا کوشش کررہے ہیں کہ اوورسیزکے تمام ادارے کامیابی اورترقی حاصل کریں

متعلقہ عنوان :