ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کورنگی حکومت سندھ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شاہ فیصل کالونی ،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر میں فری میڈیکل کیمپ سے 5ہزار سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا

اتوار 25 فروری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے ہمارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ،کورنگی اور لانڈھی کے علاقے 50-Cگرائونڈ ،100کوارٹر ،مہران ٹائون کورنگی ،چکرا گوٹھ ،جمعہ گوٹھ اور ڈرگ روڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے 5ہزار سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا فری میڈیکل کیمپ پر عوام کا مفت طبی معائنہ ،امراض سے متعلق تجاویز اور ادویات فراہم کی گئی کیمپ پر طبی ماہرین نے بلڈ پریشر ،شوگر ،وائرل فیور ،اسکین انفکشن ،سمیت متعددد امراض کا مفت طبی معائنہ کیا فری میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر ہمارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ ہماری آرگنائزیشن غریب اور مفلوک الحال لوگوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے کوشاں ہے پہلے فیز میں ہم نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں جن میں متعدد گوٹھ شامل تھے جن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور عوام کو صحت سے متعلق مفید معلومات کی فراہمی کے ساتھ امراض سے آگہی اور احتیاطی تدابیر سے آگہی فراہم کی گئی شہزاد مزاری نے فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تعاون پر ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالعزیز بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مزید علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کالگا یا جائیگا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی اور امراض سے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :