تیسرا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انٹر کالجیٹ گرلز تقریری مقابلہ ۔طالبات کا عظیم قائد کو خراج عقیدت

گورنمنٹ ویمن کالج کورنگی نمبر 4اول ،گورنمنٹ کالج فار ویمن شاہنواز گوٹھ ملیر دوئم اور MCRٹیکنیکل کالج سنٹرل نے سوئم پوزیشن حاصل کی

اتوار 25 فروری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ضلع کورنگی کی طالبہ ابیحہ زیدی نے بے نظیر کی حیات زندگی پر تاریخ ساز تقریر کرکے "تیسرا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انٹر کالجیٹ گرلز تقریری مقابلہ "جیت لیا ،ابیحہ زیدی نے بے نظیر کی سیاسی جد وجہد اور حیات زندگی پر ایسی تاریخ ساز تقریر کی کہ شرکاء کی انکھیں نم ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ نوجوانان امور حکومت سندھ کے اشتراک سے گورنمنٹ کامرس اینڈ اکا نومکس کالج کراچی میں تیسرا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انٹر کالجیٹ گرلز تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں شہر کراچی کی 35کالجز کی طالبات نے حصہ لیا طالبات نے تقریری مقابلے میں پیش کئے گئے اپنے مقالے میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکو خراج عقیدت پیش کیا جس پر شرکاء نے طالبات کو زبردست داد تحسین پیش کی ۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے میں ضلع کورنگی کی گورنمنٹ کالج فار ویمن کورنگی نمبر4کی طالبہ ابیحہ زیدی نے اول ، ضلع ملیر کی گورنمنٹ فار ویمن کالج شاہنواز گوٹھ ملیر کی شفق پروین اور ڈسٹرکٹ سنٹرل کی MRCٹیکنیکل کالج فار ویمن کی طالبہ ارج سحر نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکریٹری تعلیم پرویز احمد سہڑ نے اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈ اور نقد انعامات جبکہ مقابلے میں شریک تمام طالبات کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا اس موقع پر گورنمنٹ کامرس اکانومکس کالج کے پرنسپل پروفیسر سید سرور علی شاہ ،ڈائریکٹر کالجیٹ معشوق علی بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکینہ سموں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروفیسر روبینہ نارو ،پروفیسر محمد ندیم ،ڈاکٹر ایوب شیخ ،تقریب کے آرگنائزر غلام محمد خان،عظمت اللہ خان اور مختلف کالجز کی پرنسپل اور پروفیسرز بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :